جاوید یونس ٹبہ

جاوید ٹبہ صاحب ٹیکسٹائل انڈسٹری میں وسیع تجربے کے حامل ہیں اور اس وقت ایک معروف ٹیکسٹائل مل، لکی ٹیکسٹائل ملز، میں بطور ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آپ کی انتھک محنت کی وجہ سے آپ مینوفیکچرنگ اور برآمدات کے معاملات میں گہری نظر اور وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ یونس برادرز گروپ سے وابستہ ٹیکسٹائل یونٹس کے معاملات کو چلانے میں آپ کا ایک کلیدی کردار ہے اور آپ کی انہی کاوشوں کی وجہ سے آج لکی ٹیکسٹائل ملز پاکستاں میں ٹیکسٹائل کی صف اول کی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے۔ لکی ٹیکسٹائل ملز پاکستان سے ٹیکسٹائل کی مقامی مصنوعات برآمد کرنے والی صف اول کی پانچ بڑی کمپنیوں میں شمار ہوتی ہے اور آپ کی سربراہی اور رہنمائی میں یہاں تیزی کے ساتھ ترقی، توسیع اور تنوع کی ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے۔

جاوید ٹبہ صاحب رئیل اسٹیٹ پراجیکٹ لکی ون کی ذمہ داریاں بھی سنبھالے ہوئے ہیں جو کہ پاکستان میں سب سے بڑا شاپنگ مال ہے۔ لکی ون کو اس وقت ایک کثیر الجہتی پراجیکٹ سمجھا جاتا ہے جو کہ پاکستان میں شاپنگ کے تجربات کو ایک انقلابی شکل میں پیش کرنے میں ایک منفرد مقام کا حامل ہے۔

جاوید ٹبہ صاحب کمیونٹی ویلفئیر پراجیکٹس میں بھی بڑے پیمانے پر اپنی خدمات پیش کر رہے ہیں جن میں اے ٹی ایف بھی شامل ہے جو سوشل ویلفئیر، تعلیم، صحت اور ہاؤسنگ کی فراہمی کے شعبوں میں ممتاز خدمات پیش کر رہا ہے۔

TOP