محمد سہیل ٹبہ

محمد سہیل ٹبہ پاکستان میں ایک بڑی کاروباری شخصیت ہیں جو کہ مینوفیکچرنگ، انرجی، رئیل اسٹیٹ اور سیمنٹ سیکٹر میں وسیع تجربے کے حامل ہیں جو کہ انہوں نے دو دہائیوں پر محیط کامیاب کیرئیر کے نتیجے میں حاصل کیا ہے۔

پاکستان کے سب سے بڑے بزنس گروپ میں سے ایک کونگلومریٹ یونس برادرز گروپ کے ساتھ آپ کی وابستگی کے بعد آپ نے گروپ کے ٹیکسٹائل ساز اداروں گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور لکی نٹس (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو عالمی سطح پر بڑے اداروں کی صف میں لا کھڑا کیا ہے۔ آپ ان اداروں میں بطور چیف ایگزیکیٹیو آفیسر خدمات سر انجام دے رہے ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ اور لکی ٹیکسٹائل ملز میں آپ بطور بورڈ آف ڈائریکٹربھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔
br> محمد سہیل ٹبہ کو 28دسمبر2012 کو آئی سی سی پاکستان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں بطور غیر انتظامی ڈائریکٹر بھی منتخب کیا گیا اور اس کے بعد 29 اپریل2014 کو آپ کو آئی سی آئی پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا چئیرمین تعینات کیا گیا۔ آپ نیوٹریکو موریناگا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چئیرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جس کے تحت جدید ترین سہولیات سے آراستہ جوائنٹ وینچر مینوفیچرنگ پلانٹ پر مقامی طور پر موریناگا انفینٹ فارمولا تیار کیا جا رہا ہے جو ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا پلانٹ ہے۔ محمد سہیل ٹبہ لکی انرجی (پرائیویٹ) لمیٹڈ اور یونس انرجی لمیٹڈ کے علاوہ لکی ون (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹیو بھی تعینات ہیں۔ آپ لکی پیراگون ریڈی مکس کنکریٹ میں بطور چئیرمین اور لکی سیمنٹ کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، لکی سیمنٹ پاکستان میں سمینٹ سازی اور سیمنٹ کی برآمدات کے میدان میں صف اول میں شامل ہے۔

دسمبر 2016 میں محمد سہیل ٹبہ صاحب کیا (KIA)لکی موٹرز پاکستان لمیٹڈ (لکی سیمنٹ لمیٹڈ کا ذیلی ادارہ) کے بورڈ میں بطور ڈائریکٹر منتخب ہوئے۔ سہیل ٹبہ صاحب کی انسانی خدمت کے سلسلے میں پیش کی جانی والی خدمات میں چائلڈ لائف فاؤنڈیشن اور اٹالین ڈیویلپمنٹ کونسل (IDC) کا بانی ممبرہونا بھی شامل ہے۔ آپ ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ اور اے ٹی ایف کے ڈائریکٹر کے بطور بھی خدمات سر انجام دے ہے ہیں۔ آپ اس سے قبل ہمدرد یونیورسٹی پاکستان کے بورڈ آف گورنرز میں بھی اپنی خدمات پیش کر چکے ہیں۔

TOP