محمد علی ٹبہ (سی ای او)

جناب محمد علی ٹبہ لکی سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو ہیں۔ آپ یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ کے چیف ایگزیکیٹیو کے بطور بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جو کہ جدید سہولیات سے آراستہ ہوم ٹیکسٹائل مل ہے جس کی ذیلی کمپنیاں شمالی امریکہ اور فرانس میں قائم ہیں اور پاکستان کی سب سے بڑی ہوم ٹیکسٹائل مصنوعات کی برآمد کنندہ کمپنی ہے۔ آپ آئی سی آئی (ICI) پاکستان لمیٹڈ کے بورڈ میں وائس چئیرمین کے بطور بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ آئی سی آئی (ICI) پاکستان لمیٹڈ پولیسٹر، سوڈا ایش، کیمیکلز، لائف سائنسز اور فارماسیو ٹیکلز کی مصنوعات کی پیداوار میں سر فہرست ہے۔

جناب ٹبہ صاحب کیا(KIA) لکی موٹرز کے چئیرمین بھی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے جنوبی کوریا کی کار ساز کمپنی کے ساتھ ایک معاہدہ کیا گیا ہے جس کے تحت کیا (KIA) موٹر گاڑیوں کے فاضل پرزہ جات اور اضافی پرزہ جات کی پاکستان میں درآمدات اور برآمدات، مینوفیکچرنگ، اسمبلنگ، مارکٹنگ، ڈسٹری بیوشن، فروخت اور سروس بعد از فروخت کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ مزکورہ بالا تمام کمپنیوں کو یونس برادرز گروپ کی جانب سے اسپانسر کیا جاتا ہے جو کہ پاکستان کے سب سے بڑے برآمد کنندگان اور بزنس کونگلو میریٹس میں سے ایک ہے۔

جناب ٹبہ صاحب پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے چئیرمین کے طور پر بھی خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔ پی بی سی پاکستان میں ایک بزنس پالیسی ایڈوکیسی پلیٹ فارم ہے جو پرائیویٹ سیکٹر بزنس اور کونگلومیریٹس کا مجموعہ ہے جن میں پاکستان میں موجود ملٹی نیشنلز بھی شامل ہیں۔ پاکستان بزنس کونسل ملک کے اندر عمومی کاروباری ماحول میں بہتری لانے کیلئے کوشاں ہے۔ آپ آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچرنگ ایسو سی ایشن (APCMA) کے چئیرمین بھی رہ چکے ہیں جو پاکستان میں سیمنٹ ساز کمپنیوں کیلئے سب سے بڑا ریگولیٹری ادارہ ہے۔ آپ کو حکومت پاکستان کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکڑز میں بھی تعینات کیا گیا ہے۔ پاکستان میں سوشل ڈیویلپمنٹ سیکٹر میں خدمات سر انجام دینے کی بناء پر ورلڈ اکنامک فورم(WEF )کی جانب سے 2010 میں ٹبہ صاحب کو ینگ گلوبل لیڈر (YGL) کا خطاب عطا کیا گیا۔ نیز پاکستان میں کاروباری سیکٹر، پبلک سیکٹر اور انسانی خدمت کے سلسلے میںممتاز خدمات سر انجام دینے کے عوض ٹبہ صاحب کو ''ستارہ امتیاز'' سے نوازا گیا جو کہ ملک میں تیسرا بڑا سول ایوارڈ ہے۔ جناب ٹبہ صاحب غیر منافع بخش ادارے ''عزیز ٹبہ فا ؤنڈیشن '' کے وائس چئیرمین ہیں۔ عزیز ٹبہ فاؤنڈیشن یونس برادرز گروپ کے تحت انسانی خدمت کا ایک ادارہ ہے جس کی جانب سے سوشل ویلفئیر، تعلیم، صحت عامہ اور ہاؤسنگ کے سلسلے میں بڑے پیمانے پر خدمات پیش کی جا رہی ہیں۔ اس فاؤنڈیشن کی جانب سے کراچی میں جدید سہولتوں سے آراستہ دو ہسپتال چلائے جا رہے ہیں جن میں امراض قلب کیلئے مختص کیا گیا170 بستر پر مشتمل ٹبہ ہارٹ انسٹی ٹیوٹ (THI) اور نیفرو-یورولوجیکل امراض کیلئے مختص 100بستروں پر مشتمل ٹبہ کڈنی انسٹی ٹیوٹ (TKI) شامل ہیں۔

TOP