پائیداری

ماحول

لکی سیمنٹ نے کئی ماحولیاتی منصوبوں میں فعال طور پر حصہ لیا ہے۔ کمہنی ہمیشہ ماحول کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسا ٰئل کو اپناتی ہے۔ کم سے کم دھول اور گیس کے اخراج کو یقینی بنانے کیلئے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ لکی سیمنٹ نے مختلف ماحولیاتی مسائل کے بارے میں آگاہی بڑھانے کیلئے WWF ارتھ آور میں بھی بھرپورحصہ لیا۔

کمیونیٹی ڈیولپمنٹ

پیزو کے پسماندہ افراد کی ظروریات کو پیش نذر رکھتے ہوئے لکی سیمنٹ نے کئی کمیونیٹی ڈیولپمنٹ منصوبوں کا آغاز کیا ہے۔ کمپنی نے پیزو پلانٹ پر پانی کی فراہمی کیلیئے لائینیں بچھائی ہیں جن سے شہر کی تقریباً 70% آبادی کو پانی مہیا ہوتا ہے۔ کمپنی نے شہر میں میٹرنٹی ہوم اور اسکول بھی قائم کئے ہیں۔

صحت

کمپنی کے وژن کو مدنظر رکھتے ہوئے لکی سیمنٹ صحت کے کئی منصوبوں میں ملوث ہے ۔ ان منصوبوں کے ذریعے معاشرے کے پسماندہ افراد کو مفت صحت کی سہولیات فراہم کی جاتی ہیں۔ لکی سیمنٹ نے میمن میڈیکل انسٹیٹیوٹ کو ایک کڑوڑ کا عطیہ دیا تاکہ معاشرے کے تمام افراد تک معیاری صحت کی سہولیات پہنچائی جا سکیں۔

تعلیم

لکی سیمنٹ لمیٹڈ ان مستحق طلباء کو تعلیمی امدادفراہم کرتی ہے جو اپنی پیشہ ورانہ تعلیم مشہور زمانہ مقامی اور عالمی یونیورسٹیوں سے حاصل کرنا چاہتے ہوں جس کے تحت وہ مستحق طلباء کو اسکالر شپ فراہم کرتی ہے۔

TOP