طارق اقبال خان
طارق اقبال خان آئی کیپ کے فیلو ممبر ہیں جن کا مختلف عہدوںپر تجربہ ۴۰سالہ تجربہ ہے۔ انہوں نے اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا بعد ازاں جس کے وہ صدر بن گئے۔ انہوں نے ایف بی آر میں ممبر ٹیکس پالیسی اینڈ کوآرڈینیشن کی حیثیت سے، بعد ازاں انہیں ایس ای سی پی کا کمشنر مقرر کردیا گیا جہاں پر انہوں نے ایس ای سی پی کی تعمیرنو میں کلیدی کردار کیا۔ کچھ عرصہ وہ ایس ای سی پی کے قائم مقام چیئرمین بھی رہے۔
انہوں نے قومی سطح کی ممتاز کمیٹیوں میں خدمات انجام دیں جیسے کہ کمیٹی برائے قبضہ حاکمیت کے قوانین کی کلیہ سازی ، ایس ای سی پی کمیٹی برائے جائزہ سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج آرڈیننس ۱۹۶۹ء ، کمیٹی برائے سی ڈی سی قواعد و ضوابط کی کلیہ سازی اور اسٹاک مارکیٹ کے احیاء کے لئے وزیر اعظم کی کمیٹی میں چیئرمین کے عہدے پر فائز رہے۔ انہوں نے چیئرمین اور ایم ڈی کی حیثیت سے ۸ سال تک خدمات انجام دیں جنہوں نے بازار حصص کے قیام، استحکام اورپائیداری کے لئے ایک عمل انگیز کے طور پر کام کیا۔ اس کے علاوہ اس مدت کے دوران ۵ سال تک آئی سی پی کے چیئرمین اور ایم ڈی کے عہدوں پر بھی فائز رہے۔ انہوں نے کئی بڑی کمپنیوں اور مالیاتی اداروں جیسے سی ڈی سی، فیصل بینک، بینک الحبیب، عسکری بینک، جی ایس کے، سنوفی اوینٹس، آئی سی آئی، بی او سی، پی ایس او، او جی ڈی سی، مری پیٹرولیم، ایس ایس جی سی، سیمنز کے بورڈ میں خدمات انجام دیں اور ایس این جی پی ایل اور اے آر ایل کے چیئرمین بھی رہے۔
عہدہ ڈائریکٹر
- اٹک ریفائنری لمیٹڈ
- آڈٹ اوورسائٹ بورڈ - ممبر
- کاز مینجمنٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
- ایف ایف سی انرجی لمیٹڈ
- ہائی آلٹی ٹیوڈ سسٹین ایبلٹی ٹرسٹ - متولی
- ہیومن ایلیمنٹ فائونڈیشن - متولی
- اسلامک انٹرنیشنل میڈیکل ٹرسٹ
- خیبر پختوان خواہ آئل اینڈ گیس کمپنی لمیٹڈ
- لکی سیمنٹ لمیٹڈ
- نیشنل ریفائنری لمیٹڈ
- پیکیجز لمیٹڈ
- پاکستان انجینئرنگ اکیڈمی انڈومنٹ فنڈ
- پاکستان آئل فیلڈز لمیٹڈ
- سلک بینک لمیٹڈ