زلیخا ٹبا مسکاٹیا
یونیورسٹی آف واروک سے مینجمنٹ سائنسز میں بیچلر ڈگری اور لندن اسکول آف اکانومکس اینڈ پولیٹیکل سائنس سے مینجمنٹ، آرگنائزیشن اور گورننس میں ماسٹر ڈگری کے حصول کے بعدزلیخا ٹبا مسکاٹیا کاروبار کے آغاز سے ہی وائی بی جی کا ایک ناگزیر حصہ بن چکی ہیں۔
وائی بی جی میں انہیں نہ صرف اعلی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے بلکہ ان کے تعلیمی پس منظر کی وجہ سے اس ادارے میں کاروبار ی ارتکاز، ادارتی نظم و نسق اور سماجی ذمہ داری کی قدر دانی کی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ وہ پاکستان میں ’لازولی ‘ جو کہ زیورات میں مشہور برانڈ ہے اس کی بانی اور کری ایٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔
عہدہ ڈائریکٹر
- عزیز ٹبا ٰفائونڈیش (متولی)
- اسرت کیڈم ہائیڈرو پاور پروجیکٹ لمیٹڈ
- گدون ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
- لکی سیمنٹ لمیٹڈ
- لکی ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
- لکی ونڈ پاور لمیٹڈ
- وائی بی ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
- وائی بی پاکستان لمیٹڈ
- یونس انرجی لمیٹڈ
- یونس ٹیکسٹائل ملز لمیٹڈ
- یونس ونڈ پاور لمیٹڈ